صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3082
«الثلث والثلث كثير إنك أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس وإنك لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا أجرت بها حتى ما تجعل في في امرأتك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے، تم اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑو کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلائیں، اور تم جو کچھ بھی اللہ کی رضا کے لیے خرچ کرو گے اس پر تمہیں اجر ملے گا، یہاں تک کہ وہ لقمہ بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔“