صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3075
«ثلاثة يدعون الله عز وجل فلا يستجاب لهم: رجل كانت تحته امرأة سيئة الخلق فلم يطلقها ورجل كان له على رجل مال فلم يشهد عليه ورجل آتى سفيها ماله وقال الله تعالى: {وَلا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ} »ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین لوگ اللہ عزوجل سے دعا مانگتے ہیں مگر ان کی دعا قبول نہیں ہوتی: وہ آدمی جس کے نکاح میں بدخلق عورت ہو مگر وہ اسے طلاق نہ دے، وہ آدمی جس کا کسی دوسرے آدمی پر قرض ہو مگر اس نے اس پر گواہ مقرر نہ کیے ہوں، اور وہ آدمی جس نے کسی نادان کو اپنا مال دے دیا ہو، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿اور بے وقوفوں کو اپنے مال مت دو﴾۔“