صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 307
«إذا أراد الله بعبد خيرا عسله قيل: وما عسله؟ ٢ قال: يفتح له عملا صالحا قبل موته ثم يقبضه عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے شہد کی طرح میٹھا کر دیتا ہے۔ (صحابہ نے) پوچھا: اس کے شہد کی طرح میٹھا ہونے کا کیا مطلب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اس کے لیے ایک نیک عمل کا دروازہ کھول دیتا ہے پھر اسی حالت پر اس کی روح قبض کر لیتا ہے۔“