حدیث نمبر: 308
«إذا أراد الله بعبده الخير عجل له العقوبة في الدنيا وإذا أراد بعبده الشر أمسك عنه بذنبه حتى يوافي به يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دنیا میں ہی جلد سزا دے دیتا ہے، اور جب وہ اپنے بندے کے ساتھ برائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے گناہ کی سزا کو روکے رکھتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اسے اس کا پورا پورا بدلہ دے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 308
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت ك] عن أنس [طب ك هب] عن عبد الله بن مغفل [طب] عن عمار بن ياسر [عد] عن أبي هريرة. الصحيحة ١٢٢٠, رياض الصالحين ٤٤.