صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 306
«إذا أراد الله بعبد خيرا طهره قبل موته قالوا: وما طهور العبد؟ قال: عمل صالح يلهمه إياه حتى يقبضه عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے مرنے سے پہلے پاک کر دیتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: بندے کے پاک ہونے سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ ایک نیک عمل ہے جس کا اللہ اسے الہام کر دیتا ہے (توفیق دے دیتا ہے) یہاں تک کہ اسی حالت میں اس کی روح قبض کر لیتا ہے۔“