صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3058
"ثلاثة لا تسأل عنهم: رجل فارق الجماعة وعصى إمامه ومات عاصيا وأمة أو عبد أبق من سيده فمات وامرأة غاب عنها زوجها وقد كفاها مؤنة الدنيا فتبرجت بعده فلا تسأل عنهم"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین لوگوں کے بارے میں مت پوچھو: وہ آدمی جس نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی، اپنے امام کی نافرمانی کی اور نافرمانی کی حالت میں مر گیا، وہ لونڈی یا غلام جو اپنے آقا سے بھاگ گیا اور اسی حال میں مر گیا، اور وہ عورت جس کا شوہر غائب ہو، اس نے اسے دنیاوی ضروریات سے بے نیاز کر رکھا ہو، مگر وہ اس کے بعد بناؤ سنگھار کر کے نکلے، ان کے بارے میں مت پوچھو۔“