صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3059
«ثلاثة لا تسأل عنهم: رجل ينازع الله إزاره ورجل ينازع الله رداءه فإن رداءه الكبرياء وإزاره العز ورجل في شك من أمر الله والقنوط من رحمة الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین لوگوں کے بارے میں مت پوچھو: وہ آدمی جو اللہ سے اس کی چادر (تہبند) میں جھگڑا کرے، اور وہ آدمی جو اللہ سے اس کی چادر (رِدا) میں جھگڑا کرے، کیونکہ اللہ کی رِدا کبریائی اور اس کا ازار عزت ہے، اور وہ آدمی جو اللہ کے معاملے میں شک اور اللہ کی رحمت سے مایوسی میں مبتلا ہو۔“