حدیث نمبر: 3039
«ثلاث منجيات: خشية الله تعالى في السر والعلانية والعدل في الرضا والغضب والقصد في الفقر والغنى وثلاث مهلكات: هوى متبع وشح مطاع وإعجاب المرء بنفسه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں: پوشیدہ اور ظاہر میں اللہ تعالیٰ کا خوف، خوشی اور غصے میں انصاف کرنا، اور تنگدستی اور خوشحالی میں میانہ روی۔ اور تین چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں: خواہش کی پیروی کرنا، حرص کی اطاعت کرنا، اور آدمی کا اپنے آپ پر ناز کرنا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الثاء / حدیث: 3039
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [أبو الشيخ في التوبيخ طس] عن أنس. الصحيحة ١٨٠٢.