صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3040
«ثلاث من فعل أهل الجاهلية لا يدعهن أهل الإسلام: استسقاء بالكواكب وطعن في النسب والنياحة على الميت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جاہلیت کے کاموں میں سے تین ایسی باتیں ہیں جنہیں اہلِ اسلام نہیں چھوڑیں گے: ستاروں سے بارش کو منسوب کرنا، نسب پر طعنہ زنی کرنا، اور میت پر نوحہ کرنا۔“