صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3006
«توضئوا من لحوم الإبل ولا تتوضئوا من لحوم الغنم وصلوا في مرابض الغنم ولا تصلوا في مبارك الإبل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو، اور بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو نہ کرو، اور بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھو، اور اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں میں نماز نہ پڑھو۔“