صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3003
«تنكح المرأة لأربع: لمالها ولحسبها ولجمالها ولدينها فاظفر بذات الدين تربت يداك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عورت سے چار وجوہات کی بنا پر نکاح کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، اس کے حسب و نسب کی وجہ سے، اس کی خوبصورتی کی وجہ سے، اور اس کے دین کی وجہ سے، پس تم دیندار عورت کو حاصل کرو، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“