صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2996
«تلقى الأرض أفلاذ كبدها أمثال الأسطوان من الذهب والفضة فيجيء القاتل فيقول: في هذا قتلت ويجيء القاطع فيقول: في هذا قطعت رحمي ويجيء السارق فيقول: في هذا قطعت يدي ثم يدعونه فلا يأخذون منه شيئا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”زمین اپنے اندر کے خزانے اس طرح باہر پھینک دے گی جیسے سونے اور چاندی کے ستون ہوں، تو قاتل آ کر کہے گا: اسی کے لیے میں نے قتل کیا تھا، اور قطع رحمی کرنے والا آ کر کہے گا: اسی کے لیے میں نے اپنے رشتے توڑے تھے، اور چور آ کر کہے گا: اسی کے لیے میرا ہاتھ کاٹا گیا تھا، پھر وہ سب اسے چھوڑ دیں گے اور اس میں سے کچھ بھی نہیں لیں گے۔“