صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
«تفتح اليمن فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون وتفتح الشأم فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون وتفتح العراق فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یمن فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو ہانکتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں اور جو ان کی اطاعت کرتے ہوں انہیں لے کر منتقل ہو جائیں گے، حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوتا اگر وہ جانتے۔ اور شام فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو ہانکتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں اور جو ان کی اطاعت کرتے ہوں انہیں لے کر منتقل ہو جائیں گے، حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوتا اگر وہ جانتے۔ اور عراق فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو ہانکتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں اور جو ان کی اطاعت کرتے ہوں انہیں لے کر منتقل ہو جائیں گے، حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوتا اگر وہ جانتے۔“