صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2958
«تعرض أعمال الناس في كل جمعة مرتين: يوم الاثنين ويوم الخميس فيغفر لكل عبد مؤمن إلا عبدا بينه وبين أخيه شحناء فيقال اتركوا هذين حتى يفيئا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لوگوں کے اعمال ہر ہفتے دو دن پیش کیے جاتے ہیں: پیر کے دن اور جمعرات کے دن، پس ہر مومن بندے کو بخش دیا جاتا ہے سوائے اس بندے کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو، تو کہا جاتا ہے: ان دونوں کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ صلح کر لیں۔“