حدیث نمبر: 2950
"تصدقوا فسيأتي عليكم زمان يمشي الرجل بصدقته فيقول الذي يأتيه بها: لو جئت بها بالأمس لقبلتها فأما الآن فلا حاجة لي فيها فلا يجد من يقبلها"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”صدقہ کیا کرو، کیونکہ تم پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی اپنا صدقہ لے کر پھرے گا، اور جس کے پاس وہ لے کر جائے گا وہ کہے گا: اگر تم یہ کل لے آتے تو میں قبول کر لیتا، لیکن اب مجھے اس کی ضرورت نہیں، پس اسے کوئی قبول کرنے والا نہیں ملے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف التاء / حدیث: 2950
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ن] عن حارثة بن وهب. تخريج مشكلة الفقر ١٢٨.