صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2872
«بينما رجل يجر إزاره من الخيلاء خسف به فهو يتجلجل في الأرض إلى يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک شخص تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند (زمین پر) گھسیٹتے ہوئے چل رہا تھا کہ اسے زمین میں دھنسا دیا گیا، اور وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی چلا جائے گا۔“