صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2868
«بينما أنا نائم رأيتني أطوف بالكعبة فإذا رجل آدم سبط الشعر بين رجلين ينطف رأسه ماء فقلت: من هذا؟ قالوا: هذا ابن مريم ثم ذهبت ألتفت فإذا رجل أحمر جسيم جعد الرأس أعور العين كأن عينه عنبة طافية قلت: من هذا؟ قالوا: الدجال أقرب الناس به شبها ابن قطن»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں سو رہا تھا، میں نے دیکھا کہ میں کعبہ کا طواف کر رہا ہوں، تو اچانک ایک گندمی رنگ کا، سیدھے بالوں والا آدمی دو آدمیوں کے درمیان نظر آیا جس کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: یہ ابن مریم (عیسیٰ علیہ السلام) ہیں۔ پھر میں مڑ کر دیکھنے لگا تو اچانک ایک سرخ رنگ کا، موٹے جسم والا، گھنگریالے بالوں والا اور کانا آدمی نظر آیا، گویا اس کی آنکھ ابھری ہوئی انگور کے دانے کی طرح تھی۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: یہ دجال ہے، لوگوں میں اس سے سب سے زیادہ مشابہت ابن قطن کو ہے۔“