صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2836
«بل الله يخفض ويرفع وإني لأرجو أن ألقى الله وليس لأحد عندي مظلمة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلکہ اللہ تعالیٰ ہی (قیمتوں کو) کم کرنے والا اور بڑھانے والا ہے، اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کسی کا مجھ پر کوئی ظلم (یا حق) باقی نہ ہو۔“