صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2834
«بعثت من خير قرون بني آدم قرنا فقرنا حتى كنت من القرن الذي كنت فيه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے بنی آدم کے بہترین زمانوں میں یکے بعد دیگرے بھیجا گیا (یعنی میرا نور بہترین نسلوں میں منتقل ہوتا رہا)، یہاں تک کہ میں اس زمانے میں مبعوث ہوا جس میں اب میں موجود ہوں۔“