صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2831
"بعثت بين يدي الساعة بالسيف حتى يعبد الله تعالى
وحده لا شريك له وجعل رزقي تحت ظل رمحي وجعل الذل والصغار على من خالف أمري ومن تشبه بقوم فهو منهم"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے قیامت سے کچھ پہلے تلوار دے کر مبعوث کیا گیا ہے یہاں تک کہ صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے جس کا کوئی شریک نہیں، اور میرا رزق میرے نیزے کے سائے تلے رکھا گیا ہے، اور جو میرے حکم کی مخالفت کرے اس پر ذلت اور رسوائی مسلط کر دی گئی ہے، اور جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے تو وہ انہی میں سے ہے۔“