صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2813
«بادروا بالأعمال ستا: طلوع الشمس من مغربها والدخان ودابة الأرض والدجال وخويصة أحدكم وأمر العامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک اعمال میں جلدی کرو: سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دھواں، دابۃ الارض (زمین کا جانور)، دجال، تم میں سے کسی پر آنے والی اس کی خاص مصیبت (یعنی موت)، اور عام مصیبت (یعنی قیامت کا برپا ہونا)۔“