صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2814
«بادروا بالأعمال فتنا كقطع الليل المظلم يصبح الرجل مؤمنا ويمسي كافرا ويمسي مؤمنا ويصبح كافرا يبيع أحدهم دينه بعرض من الدنيا قليل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند (ہولناک) فتنوں کے آنے سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو، (ان فتنوں کے دور میں) آدمی صبح کو مومن ہوگا اور شام کو کافر ہو جائے گا، اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کو کافر ہو جائے گا، ان میں سے کوئی اپنے دین کو دنیا کے تھوڑے سے مال و متاع کے عوض بیچ دے گا۔“