صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2812
«بادروا بالأعمال ستا: إمارة السفهاء وكثرة الشرط وبيع الحكم واستخفافا بالدم وقطيعة الرحم ونشوا يتخذون القرآن مزامير يقدمون أحدهم ليغنيهم وإن كان أقلهم فقها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”چھ چیزوں کے ظاہر ہونے سے پہلے نیک اعمال میں جلدی کرو: بیوقوفوں کی حکمرانی، پولیس والوں (ظالم اہلکاروں) کی کثرت، فیصلوں کا بکنا (رشوت خوری)، خون (انسانی جان) کو ہلکا سمجھنا، قطع رحمی، اور ایک ایسی نئی نسل کا پیدا ہونا جو قرآن مجید کو گانے بجانے کا آلہ بنا لے گی، وہ نماز کے لیے اپنے میں سے کسی ایسے شخص کو آگے کریں گے جو انہیں گنگنا کر (قرآن) سنائے گا، خواہ وہ دین کی سمجھ بوجھ میں ان سب سے کم تر ہی کیوں نہ ہو۔“