حدیث نمبر: 2792
«الأنصار كرشي وعيبتي وإن الناس سيكثرون وهم يقلون فاقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انصار میرے رازدار اور میرے خاص لوگ ہیں، (آئندہ) لوگ تعداد میں بڑھتے جائیں گے اور یہ کم ہوتے جائیں گے، لہٰذا تم ان کے نیک لوگوں کی (نیکیاں) قبول کرنا اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرنا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2792
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ن] عن أسيد بن حضير [ق ت ن] عن أنس.