صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2791
«الأنصار شعار والناس دثار ولو أن الناس استقبلوا واديا أو شعبا واستقبلت الأنصار واديا لسلكت وادي الأنصار ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انصار جسم سے لگے ہوئے اندرونی کپڑے (شعار) کی طرح ہیں اور باقی لوگ بیرونی کپڑے (دثار) کی طرح ہیں، اور اگر تمام لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی کی طرف چلیں اور انصار کسی دوسری وادی کا رخ کریں تو میں انصار کی وادی کے راستے پر چلوں گا، اور اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں بھی انصار کا ہی ایک فرد ہوتا۔“