صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2785
«الأكثرون هم الأسفلون يوم القيامة إلا من قال بالمال هكذا وهكذا وكسبه من طيب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت کے دن زیادہ مالدار لوگ ہی سب سے نیچے (کم تر درجے میں) ہوں گے، سوائے اس شخص کے جس نے اپنے مال کو اس طرح اور اس طرح (یعنی دائیں بائیں، آگے پیچھے نیک کاموں میں) خرچ کیا اور اسے حلال و پاکیزہ کمائی سے حاصل کیا ہو۔“