صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2772
«الاستجمار توٌّ ورمي الجمار توّ والسعي بين الصفا والمروة توٌّ والطواف توٌّ وإذا استجمر أحدكم فليستجمر بتوٍّ»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پتھروں سے استنجاء کرنا طاق عدد پر ہے، جمرات کو کنکریاں مارنا طاق ہے، صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا طاق ہے، اور بیت اللہ کا طواف کرنا طاق ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی پتھروں سے استنجاء کرے تو اسے چاہیے کہ طاق پتھر استعمال کرے۔“