صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إذا أتيت مضجعك فتوضأ وضوئك للصلاة ثم اضطجع على شقك الأيمن ثم قل: اللهم أسلمت وجهي إليك وفوضت أمري إليك وألجأت ظهري إليك رغبة ورهبة إليك لا ملجأ ولا منجا منك إلا إليك آمنت بكتابك الذي أنزلت وبنبيك الذي أرسلت فإن مت من ليلتك فأنت على الفطرة واجعلهن آخر ما تتكلم به»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم اپنے بستر پر آؤ تو نماز جیسا وضو کرو، پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاؤ، پھر یہ دعا پڑھو: «اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ» (اے اللہ! میں نے اپنا چہرہ تیرے سپرد کر دیا، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا، اور اپنی پیٹھ کو تیری پناہ میں دے دیا، تیری رحمت کی امید اور تیرے عذاب کے ڈر سے، تجھ سے بچ کر بھاگنے کی کوئی جگہ اور کوئی ٹھکانہ نہیں مگر تیری ہی طرف، میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی اور تیرے اس نبی پر جسے تو نے بھیجا)۔ پس اگر تم اسی رات فوت ہو گئے تو دینِ فطرت (اسلام) پر مرو گے، اور ان کلمات کو اپنی آخری بات بناؤ۔“