حدیث نمبر: 2758
«الأئمة من قريش ولهم عليكم حق ولكم مثل ذلك ما إن استرحموا رحموا وإن استحكموا عدلوا وإن عاهدوا وفوا فمن لم يفعل ذلك منهم فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل منه صرف ولا عدل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”امام قریش میں سے ہوں گے، ان کا تم پر حق ہے اور اسی طرح تمہارا ان پر ویسا ہی حق ہے، جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو وہ رحم کریں، اور جب انہیں حاکم بنایا جائے تو وہ انصاف کریں، اور جب وہ کوئی عہد کریں تو اسے پورا کریں، پس ان میں سے جو ایسا نہ کرے اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہو، اس کی کوئی فرض عبادت قبول کی جائے گی اور نہ نفل۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2758
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ن الضياء] عن أنس. تخريج فضائل الشام ٣٢، الإرواء ٥٢٠.