صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2742
«أيها الناس اتقوا الله وأجملوا في الطلب فإن نفسا لن تموت حتى تستوفي رزقها وإن أبطأ عنها فاتقوا الله وأجملوا في الطلب خذوا ما حل ودعوا ما حرم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! اللہ سے ڈرو اور روزی طلب کرنے میں میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ کوئی جان اس وقت تک موت کے گھاٹ نہیں اترے گی جب تک کہ وہ اپنا رزق پورا نہ کر لے خواہ اس میں تاخیر ہی کیوں نہ ہو جائے، پس اللہ سے ڈرو اور طلبِ رزق میں میانہ روی اختیار کرو، جو حلال ہے اسے لے لو اور جو حرام ہے اسے چھوڑ دو۔“