صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 274
«إذا أتيت على راعي إبل فناد يا راعي الإبل ثلاثا فإذا أجابك, وإلا فاحلب واشرب من غير أن تفسد, وإذا أتيت على حائط فناد يا صاحب الحائط ثلاثا فإن أجابك وإلا فكل من غير أن تفسد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم کسی اونٹوں کے چرواہے کے پاس سے گزرو تو تین مرتبہ آواز دو: اے اونٹوں کے چرواہے! اگر وہ جواب دے دے (تو اجازت لے لو)، ورنہ دودھ دوہ لو اور پی لو لیکن (اسے) خراب نہ کرو، اور جب تم کسی باغ پر آؤ تو تین مرتبہ آواز دو: اے باغ والے! اگر وہ جواب دے دے (تو ٹھیک ہے)، ورنہ کھا لو لیکن نقصان نہ پہنچاؤ۔“