صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2728
«أيما رجل من أمتي سببته سبة أو لعنته لعنة في غضبي فإنما أنا من ولد آدم أغضب كما تغضبون وإنما بعثني الله رحمة للعالمين فأجعلها عليهم صلاة يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری امت کے جس شخص کو میں نے غصے کی حالت میں برا بھلا کہا ہو یا اس پر لعنت کی ہو، تو میں بھی آدم کی اولاد میں سے ہوں، مجھے بھی اسی طرح غصہ آتا ہے جس طرح تمہیں غصہ آتا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے مجھے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے، لہٰذا میں قیامت کے دن اس (سخت کلامی) کو ان کے حق میں رحمت و دعا بنا دوں گا۔“