حدیث نمبر: 2729
«أيما صبي حج ثم بلغ الحنث فعليه أن يحج حجة أخرى وأيما أعرابي حج ثم هاجر فعليه أن يحج حجة أخرى وأيما عبد حج ثم أعتق فعليه أن يحج حجة أخرى»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو نابالغ بچہ حج کرے اور پھر وہ بالغ ہو جائے تو اس پر ایک اور حج کرنا لازم ہے، اور جو دیہاتی حج کرے اور پھر ہجرت کر جائے تو اس پر ایک اور حج لازم ہے، اور جو غلام حج کرے اور پھر آزاد ہو جائے تو اس پر (بھی) ایک اور حج کرنا لازم ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2729
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خط الضياء] عن ابن عباس. الإرواء ٩٨٦.