صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2726
«أيما رجل مسلم أعتق رجلا مسلما فإن الله تعالى جاعل وقاء كل عظم من عظامه عظما من عظام محرره من النار وأيما امرأة أعتقت امرأة مسلمة فإن الله تعالى جاعل وقاء كل عظم من عظامها عظما من عظام محررتها من النار يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو مسلمان مرد کسی مسلمان مرد کو آزاد کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس (آزاد کرنے والے) کی ہر ہڈی کے بدلے اس کے آزاد کردہ غلام کی ایک ہڈی کو جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنا دے گا، اور جو مسلمان عورت کسی مسلمان عورت کو آزاد کرے گی تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی ہر ہڈی کے بدلے اس کی آزاد کردہ لونڈی کی ایک ہڈی کو جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنا دے گا۔“