حدیث نمبر: 2724
"أيما رجل قام إلى وضوئه يريد الصلاة ثم غسل كفيه نزلت خطيئته من كفيه مع أول قطرة فإذا غسل وجهه نزلت خطيئته من سمعه وبصره مع أول قطرة فإذا غسل يديه إلى المرفقين ورجليه إلى الكعبين سلم من كل ذنب هو له ومن كل خطيئة كهيئته يوم ولدته أمه
فإذا قام إلى الصلاة رفعه الله عز وجل بها درجة وإن قعد قعد سالما"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص نماز کے ارادے سے وضو کرنے کے لیے کھڑا ہو، پھر اپنے دونوں ہاتھ دھوئے تو پانی کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی اس کے ہاتھوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں، پھر جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو پہلے قطرے کے ساتھ ہی اس کے کانوں اور آنکھوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں، پھر جب وہ اپنی کہنیوں تک ہاتھ اور ٹخنوں تک پاؤں دھوتا ہے تو وہ اپنے ہر گناہ اور خطا سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسے وہ اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا، پھر اگر وہ نماز کے لیے کھڑا ہو جائے تو اللہ عزوجل اس (نماز) کی بدولت اس کا درجہ بلند فرما دیتا ہے اور اگر وہ بیٹھ جائے تو سلامتی کے ساتھ بیٹھتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2724
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم] عن أبي أمامة. الصحيحة ١٧٥٦، صحيح الترغيب ١٨٢.