صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2722
«أيما رجل ظلم شبرا من الأرض كلفه الله تعالى أن يحفره حتى يبلغ آخر سبع أرضين ثم يطوقه يوم القيامة حتى يقضى بين الناس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس شخص نے ایک بالشت بھر زمین پر بھی ظلماً قبضہ کیا تو اللہ تعالیٰ اسے اس بات کا مکلف بنائے گا کہ وہ اسے کھود کر ساتویں زمین کی تہہ تک پہنچے، پھر قیامت کے دن اسے اس کے گلے کا طوق بنا دیا جائے گا، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔“