صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 272
«إذا أتيت الصلاة فأتها بوقار وسكينة فصل ما أدركت واقض ما فاتك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم نماز کے لیے آؤ تو وقار اور اطمینان کے ساتھ آؤ، پس جو (نماز امام کے ساتھ) مل جائے اسے پڑھ لو اور جو چھوٹ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لو۔“