صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2675
«إياكم والجلوس على الطرقات فإن أبيتم إلا المجالس فأعطوا الطريق حقها غض البصر وكف الأذى ورد السلام والأمر بالمعروف والنهي عن المنكر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”راستوں پر بیٹھنے سے بچو، اور اگر تم بیٹھنے پر مجبور ہو ہی جاؤ تو راستے کا حق ادا کرو: نگاہیں نیچی رکھنا، تکلیف دینے سے باز رہنا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔“