حدیث نمبر: 266
«إذا أتى الرجل القوم فقالوا له: مرحبا فمرحبا به يوم القيامة يوم يلقى ربه, وإذا أتى الرجل القوم فقالوا له: قحطا فقحطا له يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور وہ اسے خوش آمدید کہیں تو قیامت کے دن جب وہ اپنے رب سے ملے گا اس کے لیے بھی خوش آمدید ہوگی، اور اگر کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور وہ اس کے لیے پھٹکار اور دوری کے الفاظ کہیں تو قیامت کے دن اس کے لیے بھی دوری اور پھٹکار ہوگی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 266
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب ك] عن الضحاك بن قيس. الصحيحة ١١٨٩.