صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 265
«إذا أتى أحدكم على ماشية فإن كان فيها صاحبها فليستأذن فإن أذن له فليحتلب وليشرب, وإن لم يكن فيها فليصوت ثلاثا فإن أجابه أحد فليستأذنه فإن لم يجبه أحد فليحتلب وليشرب ولا يحمل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص مویشیوں کے ریوڑ کے پاس آئے، تو اگر وہاں ان کا مالک موجود ہو تو اس سے اجازت طلب کرے، اگر وہ اجازت دے دے تو وہ دودھ دوہ لے اور پی لے۔ اور اگر وہاں کوئی موجود نہ ہو تو تین مرتبہ آواز دے، پھر اگر کوئی جواب دے تو اس سے اجازت طلب کرے، اور اگر کوئی جواب نہ دے تو دودھ دوہ لے اور پی لے، لیکن اپنے ساتھ اٹھا کر نہ لے جائے۔“