صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2656
«ألا هل عسى أحدكم أن يتخذ الصبة من الغنم على رأس ميل أو ميلين فيتعذر عليه الكلأ فيرتفع ثم تجيء الجمعة فلا يجيء ولا يشهدها وتجيء الجمعة فلا يشهدها وتجيء الجمعة فلا يشهدها حتى يطبع على قلبه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خبردار! کیا تم میں سے کسی کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ وہ ایک یا دو میل کے فاصلے پر بکریاں لے کر ڈیرہ ڈال لے، پھر وہاں چارہ ختم ہو جانے کی وجہ سے وہ (پہاڑ یا اونچی جگہ پر) منتقل ہو جائے، پھر جمعہ کا دن آئے اور وہ (نماز جمعہ کے لیے) نہ آئے اور اس میں شریک نہ ہو، اور پھر جمعہ آئے اور وہ شریک نہ ہو، اور پھر جمعہ آئے اور وہ شریک نہ ہو، یہاں تک کہ اس کے دل پر مہر لگا دی جائے؟“