صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2657
«ألا هل عسى رجل يبلغه الحديث عني وهو متكئ على أريكته فيقول: بيننا وبينكم كتاب الله فما وجدنا فيه حلالا استحللناه وما وجدنا فيه حراما حرمناه وإن ما حرم رسول الله كما حرم الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”خبردار! کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میرے پاس کوئی شخص بیٹھا ہو اور اس تک میری کوئی حدیث پہنچے تو وہ اپنے تخت پر ٹیک لگائے ہوئے کہے: ہمارے اور تمہارے درمیان صرف اللہ کی کتاب (قرآن) ہے، پس ہم اس میں جو حلال پائیں گے اسے حلال سمجھیں گے اور جو حرام پائیں گے اسے حرام مانیں گے؟ (سن لو!) جسے رسول اللہ ﷺ نے حرام قرار دیا ہے وہ بھی اسی طرح حرام ہے جس طرح اللہ نے حرام کیا ہے۔“