صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«ألا إن المسيح الدجال أعور العين اليمنى كأن عينه عنبة طافية وأراني الليلة عند الكعبة في المنام فإذا رجل آدم كأحسن ما ترى من أدم الرجال تضرب لمته بين منكبيه رجل الشعر يقطر رأسه ماء واضعا يديه على منكبي رجلين وهو بينهما يطوف بالبيت; فقلت: من هذا؟ فقالوا: المسيح ابن مريم ثم رأيت رجلا وراءه جعدا قططا أعور العين اليمنى كأشبه من رأيت بابن قطن واضعا يديه على منكبي رجل يطوف بالبيت فقلت: من هذا؟ فقالوا: المسيح الدجال»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سن لو! بلاشبہ مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہوگا، گویا کہ اس کی آنکھ پھولا ہوا انگور ہو۔ اور آج رات میں نے خواب میں خود کو کعبہ کے پاس دیکھا، تو وہاں گندمی رنگت کے ایک شخص تھے، گندمی رنگ کے آدمیوں میں تم نے ان سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں دیکھا ہوگا۔ ان کے پٹے (بال) ان کے کندھوں کے درمیان لٹک رہے تھے، بال سیدھے تھے، ان کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، انہوں نے دو آدمیوں کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھے ہوئے تھے اور ان کے درمیان بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا: یہ مسیح ابن مريم (علیہما السلام) ہیں۔ پھر میں نے ان کے پیچھے ایک اور شخص کو دیکھا جس کے بال سخت گھنگھریالے تھے، وہ دائیں آنکھ سے کانا تھا، اور میری نظر میں وہ ابن قطن سے سب سے زیادہ مشابہ تھا، اس نے ایک شخص کے دونوں کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھے ہوئے تھے اور بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: یہ مسیح دجال ہے۔“