صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2605
«ألا أخبركم بشيء إذا نزل برجل منكم كرب أو بلاء من أمر الدنيا دعا به ففرج عنه؟ دعاء ذي النون: لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں ایسی دعا کے بارے میں نہ بتاؤں کہ جب تم میں سے کسی پر دنیاوی معاملات میں سے کوئی پریشانی یا مصیبت آن پڑے اور وہ اس کے ذریعے دعا کرے تو اس کی وہ مصیبت دور کر دی جائے؟ وہ ذوالنون (حضرت یونس علیہ السلام) کی دعا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» ۔“ (تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا)۔