صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«ألا أخبركم برجالكم من أهل الجنة؟ النبي في الجنة والشهيد في الجنة والصديق في الجنة والمولود في الجنة والرجل يزور أخاه في ناحية المصر في الله في الجنة; ألا أخبركم بنسائكم من أهل الجنة؟ الودود الولود العئود التي إذا ظلمت قالت: هذه يدي في يدك لا أذوق غمضا حتى ترضى»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں اہل جنت میں سے تمہارے مردوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ نبی جنت میں ہے، شہید جنت میں ہے، صدیق جنت میں ہے، (بچپن میں فوت ہونے والا) بچہ جنت میں ہے، اور وہ شخص جنت میں ہے جو شہر کے ایک کنارے پر محض اللہ کی رضا کے لیے اپنے (مسلمان) بھائی سے ملنے جاتا ہے۔ کیا میں تمہیں اہل جنت میں سے تمہاری عورتوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ عورت جو بہت محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی اور (شوہر کی طرف) بار بار رجوع کرنے والی ہو، کہ جب اس پر ظلم ہو (یا وہ خود زیادتی کر بیٹھے) تو وہ اپنے شوہر سے کہے: یہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک نیند کا مزہ نہیں چکھوں گی جب تک آپ مجھ سے راضی نہ ہو جائیں۔“