حدیث نمبر: 2601
"ألا أخبركم بخير الناس منزلة؟ رجل ممسك بعنان فرسه في سبيل الله حتى يموت أو يقتل; ألا أخبركم بالذي يتلوه؟ رجل معتزل في شعب يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويعتزل شرور
الناس; ألا أخبركم بشر الناس؟ رجل يسأل بالله ولا يعطي"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جس کا مرتبہ لوگوں میں سب سے بہتر ہے؟ وہ آدمی جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہے یہاں تک کہ وہ فوت ہو جائے یا شہید کر دیا جائے۔ کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جو درجے میں اس کے بعد ہے؟ وہ آدمی جو کسی گھاٹی میں گوشہ نشین ہے، نماز قائم کرتا ہے، زکوٰۃ ادا کرتا ہے اور لوگوں کے شر سے الگ تھلگ رہتا ہے۔ کیا میں تمہیں سب سے بدترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جس سے اللہ کے نام پر کچھ مانگا جائے اور وہ نہ دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2601
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ت ن حب] عن ابن عباس. تخريج الترغيب ٢/١٧٣، المشكاة ١٨١٨، ١٩١٤، الصحيحة ٢٥٥.