صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2595
«ألا أخبركم بأفضل من درجة الصيام والصلاة والصدقة؟ إصلاح ذات البين فإن فساد ذات البين هي الحالقة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جس کا درجہ (نفلی) روزے، نماز اور صدقے سے بھی افضل ہے؟ وہ آپس کے تعلقات کو درست کرنا (صلح کروانا) ہے، کیونکہ آپس کے تعلقات کا بگاڑ (دین کو) مونڈ دینے والی چیز ہے۔“