صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2594
«ألا أخبرك بأهل النار؟ كل جعظري جواظ مستكبر جماع منوع ألا أخبرك بأهل الجنة؟ كل مسكين لو أقسم على الله تعالى لأبره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر درشت مزاج، پیٹو، تکبر کرنے والا، اور مال جمع کر کے اسے خرچ کرنے سے روکنے والا۔ کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر وہ مسکین و عاجز شخص کہ اگر وہ (کسی بات پر) اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور پورا فرما دے۔“