صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
"أول من يدعى يوم القيامة: آدم فتتراءى له ذريته فيقال: هذا أبوكم آدم فيقول: لبيك وسعديك فيقول: أخرج بعث جهنم من ذريتك: فيقول: يا رب كم أخرج؟ فيقول: أخرج من كل مائة تسعة وتسعين قالوا: يا رسول الله إذا أخذ منا من كل مائة تسعة
وتسعون فماذا يبقي منا؟ قال: إن أمتي في الأمم كالشعرة البيضاء في الثور الأسود"(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت کے دن سب سے پہلے حضرت آدم (علیہ السلام) کو پکارا جائے گا، تو ان کی اولاد کو ان کے سامنے پیش کیا جائے گا اور کہا جائے گا: یہ تمہارے باپ آدم ہیں۔ وہ عرض کریں گے: میں حاضر ہوں اور تیری فرماں برداری کے لیے تیار ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اپنی اولاد میں سے جہنمیوں کی کھیپ الگ کرو۔ وہ عرض کریں گے: اے میرے رب! میں کتنے لوگوں کو نکالوں؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر سو میں سے ننانوے کو نکالو۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! جب ہم میں سے ہر سو میں سے ننانوے نکال لیے جائیں گے تو ہم میں سے کیا باقی بچے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ تمام امتوں کے درمیان میری امت کی مثال ایسے ہے جیسے کالے بیل کے جسم پر ایک سفید بال ہو۔“