صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2566
«أول زمرة تلج الجنة صورتهم على صورة القمر ليلة البدر لا يبصقون فيها ولا يمتخطون ولا يتغوطون آنيتهم فيها الذهب وأمشاطهم من الذهب والفضة ومجامرهم الألوة ورشحهم المسك ولكل واحد منهم زوجتان يرى مخ سوقها من وراء اللحم من الحسن لا اختلاف بينهم ولا تباغض قلوبهم قلب واحد يسبحون الله بكرة وعشيا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں داخل ہونے والے پہلے گروہ کی صورتیں چودھویں رات کے چاند جیسی ہوں گی۔ وہ جنت میں نہ تھوکیں گے، نہ ناک سنکیں گے اور نہ انہیں رفع حاجت ہوگی۔ وہاں ان کے برتن سونے کے ہوں گے، ان کی کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی، ان کی انگیٹھیوں کی خوشبو عود ہوگی اور ان کا پسینہ کستوری جیسا ہوگا۔ ان میں سے ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی جن کے حسن و جمال کے باعث گوشت کے پار سے ان کی پنڈلیوں کا گودا نظر آتا ہوگا۔ ان کے درمیان کوئی اختلاف اور بغض نہیں ہوگا، ان سب کے دل ایک دل کی مانند ہوں گے اور وہ صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں گے۔“